Bin Dekhe MOHAMMADﷺ Par Qurban Zamana He,
بن دیکھے محمدؐ پر قربان زمانہ ہے جس جس کو بھی دیکھا ہے وہ ان کا دیوانہ ہے روضہ ہے جو آقا ؐ کا جنت کا وہ ٹکڑا ہے حجرے میں تو امّاں کے رحمت کا خزانہ ہے اس د ن سے بلندی پر پہنچی ہے میر ی قسمت جس دن سے محمد ؐ کا ہونٹوں پہ ترانہ ہے معراج کی شب مولا جبریل ؑ یوں بولے محبوب کے تلوؤں پر لب رکھ کے جگانا ہے مہتاب ہوا ٹکڑے انگلی کے اشارےسے ہر معجزہ اعلی ہے انداز سہانا ہے کچھ بھی تو نہیں پلے اعمال ارے صایٔم سرکار کی مدحت ہی بخشّش کا بہانہ ہے
0 Comments