FAJA A MUHAMMAD SIRAJAM MUNIRA NAAT || LYRICS

 FAJA A MUHAMMAD SIRAJAM MUNIRA NAAT || LYRICS 

فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا تیرا حسن روشن ہے دونوں جہاں میں تیرے نعت کیسے کہاں سے کہوں میں ؟ فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا ملیں عظمتیں ساری تیرے قدم سے تیرا ابن آدم پہ احساں لکھوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا حکومت ، خلافت ، ریاست ، شرافت یہ حسن تصرف ہے تیرا کہوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا ملے موت آقا غلامی میں تیری تیرا بن کے خادم جہاں میں جیوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا عطا عشق کی آگ ہو بانٹنے کو مسلماں کو درد آشنا تو کروں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا عطا ہو انھیں عظمتیں رفتہ پھر سے انہیں تیری راہوں پہ لے کے چلوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا مٹائیں کفر کے اندھیروں کو جگ سے تیرے در کا خادم انہیں دیکھ لوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا سجائیں یہ بدر و احد کو دوبارہ تمہاریں ہیں خادم یہ سب سے کہوں میں فجاء محمد سراجا منیرا فصلو علیہ کثیرا کثیرا ہے سیماب کی یہ انوکھی تمنا یہ سب اپنی آنکھوں سے بھی دیکھ لوں میں

Post a Comment

0 Comments